غزہ: القسام نے اسرائیلی بکتر بند گاڑی تباہ، ایک ہلاک اور نو زخمی
شیعیت نیوز : حماس کی عسکری شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کے "النزلہ” علاقے میں ایک اسرائیلی فوجی بکتر بند گاڑی کو طاقتور بارودی سرنگ کے ذریعے تباہ کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو لے جانے کے لیے اسرائیلی فوج کا ہیلی کاپٹر وہاں پہنچا۔
تنظیم کے مطابق کارروائیوں میں ایک فوجی ہلاک اور نو زخمی ہوئے، جبکہ چار دیگر فوجی ابھی بھی لاپتہ ہیں۔
بھی پڑھیں : افغانستان کے صوبہ کنڑ میں خوفناک زلزلہ، 600 افراد جاں بحق
اس سے پہلے جمعہ کے دن القسام کے ترجمان ابو عبیدہ نے تاکید کی تھی کہ اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے ان کے لیے خود خطرہ بن جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا تھا کہ مجاہدین ہمیشہ تیار اور ان کے حوصلے بلند ہیں اور خدا کے حکم سے قابض فوجیوں کو عبرتناک سبق دیں گے۔
ابو عبیدہ کے اعلان کے بعد القسام کے مجاہدین نے کارروائی کرتے ہوئے کم از کم نو فوجیوں کو زخمی کیا اور کچھ کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔







