12 روزہ جنگ، ایران کے جوابی حملوں سے اسرائیل کو اربوں کا نقصان ہوا، صہیونی ذرائع ابلاغ
شیعیت نیوز: صہیونی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں نے 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کو اربوں شیکل کا نقصان پہنچایا۔ اس عرصے میں نقصانات کی تلافی کی 53 ہزار سے زائد درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
اسرائیلی اخبار یدیعوت آحارونوت نے ٹیکس اتھارٹی کے حوالے سے لکھا ہے کہ ایران کے حملوں سے ہونے والا نقصان ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے۔ صرف 12 دنوں میں 53,599 براہِ راست نقصانات کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
رپورٹ کے مطابق، وائزمین انسٹیٹیوٹ آف سائنس جو صہیونی خفیہ ایجنسی موساد سے قریبی تعلق رکھتا ہے، شدید نقصان کا شکار ہوا، جب کہ کئی تجارتی اداروں کو طویل مدت کے لیے بند کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنانی فوجی سربراہ نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے منصوبے کو مسترد کردیا
اسرائیلی ٹیکس اتھارٹی کے ڈائریکٹر شائی اہارونووِچ نے کہا کہ اب تک صرف براہِ راست نقصانات کا تخمینہ کم از کم 4 ارب شیکل (1.1 ارب ڈالر) لگایا گیا ہے، جب کہ بالواسطہ نقصانات، جن میں کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹیں شامل ہیں، کئی ارب مزید ہوں گے۔
اب تک پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ نے براہِ راست نقصانات کی مد میں 1.6 ارب شیکل (430 ملین ڈالر) تقسیم کیے ہیں۔







