آئی ایس او کے 53ویں مرکزی کنونشن پر تعلیمی سیمینار کا انعقاد

19 اکتوبر, 2024 18:36

شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان فلسطین مرکز حریت اسلام آباد جامعہ امام صادق میں جاری۔

آج بروز ہفتہ کنونشن میں ملک بھر سے آئے طلباء کے لئے تعلیمی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

سیمینار سے ڈاکٹر مدثر رضا اور ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے تمام جرائم اور جارحیت میں امریکہ شریک ہے، سربراہ انصار اللہ

سیمینار میں طلباء کو درپیش مسائل اور ملک بھر میں جاری تعلیمی نصاب پر طویل گفتگو کی گئی۔

ڈاکٹر مدثر رضا نے طلباء کو جدید دور میں جدید تعلیم سے آراستہ رہنے کی تاقید کی۔

ڈاکٹر زاہد علی زاہدی نے بھی طلباء کو نئی منازل دکھائیں، اور ملک و قوم کی بقاء کے لئے نوجوان نسل کو محنت و لگن کی تاقید کی۔

5:31 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top