ماسکو میں ایرانی سفیر کاظم جلالی اور روسی نائب وزیر دفاع کی ملاقات، عسکری تعاون پر اتفاق

27 اگست, 2025 12:53

شیعیت نیوز: روس میں تعیینات ایرانی سفیر کاظم جلالی نے ماسکو میں روسی نائب وزیر دفاع جنرل الیگزینڈر فومِن سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے دوطرفہ عسکری تعاون میں توسیع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق، ملاقات میں بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے اہم مسائل، خاص طور پر جنوبی قفقاز کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات میں پیش رفت، معائنہ کار دوبارہ تہران پہنچ گئے

بیان میں کہا گیا کہ روسی نائب وزیر دفاع نے جلالی کی روس-ایران تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار کی تعریف کی۔

اس موقع پر ایرانی سفیر نے روس اور ایران کے درمیان عسکری میدان میں فعال اور متنوع تعاون کو حوصلہ افزا قرار دیا۔

3:36 صبح اپریل 16, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔