ایران اور آئی اے ای اے کے مذاکرات میں پیش رفت، معائنہ کار دوبارہ تہران پہنچ گئے
شیعیت نیوز: ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے کہا ہے کہ ایجنسی کے پہلے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ واپسی ایران کے ساتھ جاری مذاکرات کے بعد ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق گروسی نے کہا کہ گفتگو جاری ہے اور معائنہ کار ایران واپس آئیں گے۔
ایران میں ایجنسی کے مستقل نمائندے رضا نجفی نے بتایا کہ ایرانی وفد نے ویانا میں ایجنسی کے نائب ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں تہران میں زیر بحث موضوعات اور نئی صورتحال کے پیش نظر ایران اور ایجنسی کے باہمی تعاون کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا
نجفی نے کہا کہ گفتگو میں پیش رفت ہوئی ہے اور بات چیت جاری رہے گی تاکہ پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے مطابق تعاون کے لیے طریقہ کار تیار کیا جاسکے۔







