عمران خان نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد کردیا
شیعیت نیوز: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے لیے اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں اپوزیشن کے لیے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو نامزد کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین نے پارٹی قیادت کو ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کی بھی ہدایت دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جولانی گروہ کی چوکی پر دستی بم حملہ
دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان اور چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے علامہ راجہ ناصر عباس کی نامزدگی کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ یاد رہے کہ یہ عمران خان کا فیصلہ ہے لیکن اس میں بہت سے قانونی اور انتظامی مراحل باقی ہیں اور اس پر عمل درآمد انہی ضوابط اور مراحل سے مشروط ہے۔







