پاکستانپاکستان کی اہم خبریں

المصطفی لائرز فورم کی وفد کے ہمراہ صوبائی سیکرٹریٹ آمد، علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات

اربعین زائرین کے مسائل اور عزاداری پر پابندیوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق

شیعیت نیوز : المصطفیٰ لائرز فورم کے وفد کی صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین لاہور آمد۔ المصطفیٰ لائرز فورم کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملی و قومی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر کا منڈی احمد آباد یونٹ کا تنظیمی دورہ

اجلاس میں اربعین امام حسینؑ کے موقع پر زائرین کو درپیش مشکلات، عزاداروں پر لگائی جانے والی غیر منصفانہ پابندیوں اور بے بنیاد ایف آئی آرز کے اندراج کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین نے المصطفیٰ لائرز فورم کا اربعین کے جلوس میں پیدل چل کر آنے والے عزاداروں کے حوالے سے حکومت کی قدغن ختم کرنے اور عزاداروں پر کی گئی ایف آئی آرز ختم کروانے میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اجلاس میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب سید حسین زیدی صاحب، ضلعی جنرل سیکرٹری سید علی نقی، سیکرٹری عزاداری سید فخر عباس رضوی، شیعہ رہنما محمد عباس مرزا بھی شریک تھے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ عزاداری سید الشہداءؑ ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس پر کسی قسم کی قدغن ناقابلِ قبول ہے۔ ساتھ ہی زائرین امام حسینؑ کے مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

آخر میں وائس چیئرمین مجلس وحدت المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک پاکستان کی سلامتی اور سیلاب متاثرین کے لیے دعا کے ساتھ اس نشست کا اختتام کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button