مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر کا منڈی احمد آباد یونٹ کا تنظیمی دورہ

23 اگست, 2025 11:51

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے تحصیل دیپالپور کے علاقے منڈی احمد آباد میں یونٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری تنظیم سازی سید انوار الحسن بھی موجود تھے۔

تنظیمی دورے کے دوران علامہ سید علی اکبر کاظمی نے یونٹ عہدیداران سے ملاقات کی اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایم ڈبلیوایم پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کا دورہ اوکاڑہ، دیپال پور یونٹ کے عہدیداران سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ کارکنان کی محنت اور مسلسل جدوجہد سے تنظیم مضبوط اور فعال ہوتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عوامی خدمت، اتحاد و یکجہتی اور دینی بیداری ہماری بنیادی ترجیحات ہیں۔

8:40 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔