اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

نیتن یاہو کا سیاسی و سکیورٹی اجلاس — فلسطین کی ممکنہ شناخت پر اسرائیلی تشویش

انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ مغربی کنارے پر مکمل کنٹرول اور فلسطینی اتھارٹی کی تحلیل کا مطالبہ کرسکتے ہیں

شیعیت نیوز : اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک اہم سیاسی اور سکیورٹی اجلاس طلب کیا ہے جس کا مقصد یورپی ممالک کی جانب سے آئندہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کی ممکنہ کوششوں کے حوالے سے تل ابیب کی حکمت عملی کا جائزہ لینا ہے۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ ممکنہ طور پر مغربی کنارے پر مکمل کنٹرول اور فلسطینی اتھارٹی کی حکومت تحلیل کرنے کا مطالبہ بھی کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھٹ شاہ: یومِ غدیر کی شبیہہ سپاہِ کالعدم صحابہ کے حملے میں توڑ دی گئی

واضح رہے کہ نیویارک میں فرانس اور سعودی عرب کی صدارت میں فلسطین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے اختتام پر متعدد ممالک اس بات کا اعلان کرچکے ہیں کہ وہ آئندہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button