بھٹ شاہ: یومِ غدیر کی شبیہہ سپاہِ کالعدم صحابہ کے حملے میں توڑ دی گئی
شیعیت نیوز : گزشتہ روز بھٹ شاہ کے علاقے غدیر چوک پر یومِ غدیر کی یاد میں بنائی گئی شبیہہ کو سپاہِ صحابہ کے ناصبی و تکفیری دہشتگردوں نے حملہ کر کے توڑ ڈالا، جس کی قیادت خود سپاہِ صحابہ کے ناصبی مولوی محمد عامر فاروقی کر رہے تھے۔ ان ملعونوں نے مولا علیؑ سے نسبت رکھنے والی ہاتھ کی شبیہہ کو ہتھوڑے مار مار کر توڑ ڈالا۔
یاد رہے کہ رسولِ اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حجۃِ الوداع سے واپسی پر “غدیر” نامی مقام پر تمام حاجیوں کو روک کر اس مقام پر اونٹوں کے پالوں کا منبر بنوا کر مولا علیؑ کو اپنے ساتھ منبر پر کھڑا کیا اور ان کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام کر بلند کیا اور پھر سوا لاکھ اصحاب کی موجودگی میں مولا علیؑ کی ولایت کا اعلان کیا تھا، جس کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: "مَنْ کُنْتُ مَوْلاهُ، فَهذا عَلِىٌّ مَوْلاهُ” یعنی "جس کا میں مولا ہوں وہ اس کا یہ علی بھی مولا ہے” — جس کے بعد تمام اصحاب نے مولا علیؑ کو اپنا مولا بنائے جانے کے اعلان پر انہیں مبارکبادیں پیش کیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی چھ ممالک سے غزہ کے شہریوں کی منتقلی پر خفیہ بات چیت کا انکشاف
بھٹ شاہ میں غدیر چوک پر یومِ غدیر کی اسی یاد کو تازہ رکھنے کے لیے ایک شبیہہ تعمیر کی گئی تھی جو ناصبی و تکفیری دہشتگردوں کو ایک آنکھ نہ بھائی کیونکہ ان کو رسولِ اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانب سے یومِ غدیر پر کیے جانے والے اعلان کے عام ہونے اور ناصبیوں و دشمنانِ اہلِ بیتِ اطہارؑ کا پروپیگنڈا بے نقاب ہونے کا خطرہ تھا، لہٰذا کچھ عرصہ قبل سپاہِ صحابہ کے ناصبی و تکفیری دھشتگرد مولوی محمد عامر فاروقی نے سرعام اپنے ایک خطاب میں غدیر چوک کی تعمیر کو "گستاخی” قرار دیتے ہوئے اس کی مسماری کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم غدیر چوک پر بنی ہوئی اس شبیہہ کو جلد از جلد مسمار کر دیں گے۔
لہٰذا حکومت اور قانون نافذ کرنے والے تمام ادارے فی الفور سپاہِ صحابہ کے اس ناصبی تکفیری مولوی محمد عامر فاروقی کو اس کے تمام ساتھیوں سمیت جلد از جلد گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچائیں، بصورتِ دیگر محبانِ اہلِ بیتِ اطہارؑ بھرپور احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔ اس کے بعد حالات کی مکمل ذمہ داری حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہوگی۔







