اسرائیل کی چھ ممالک سے غزہ کے شہریوں کی منتقلی پر خفیہ بات چیت کا انکشاف

18 اگست, 2025 18:29

شیعیت نیوز : امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے چھ ممالک کے ساتھ غزہ کے شہریوں کو وہاں منتقل کرنے کے حوالے سے بات چیت کی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ان ممالک میں شام، لیبیا، صومالیہ اور جنوبی سوڈان شامل ہیں۔

اخبار کے مطابق صہیونی حکومت کی یہ مشاورت اب تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: قفقاز میں امریکی مداخلت ناقابل قبول ہے، ایرانی وزیر خارجہ

اس سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس نے بھی اطلاع دی تھی کہ اسرائیل جنوبی سوڈان کے ساتھ غزہ کے باشندوں کو اس بحران زدہ افریقی ملک میں آباد کرنے کے منصوبے پر بات کر رہا ہے۔

ماہرین اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس اقدام کو جبری بے دخلی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ دوسری جانب جنوبی سوڈان کی حکومت نے ان رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کسی معاہدے پر بات نہیں ہو رہی۔

1:18 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔