اہم ترین خبریںایران

ایرانی قوم دشمن کی ہر سازش شکست دینے کے لیے تیار ہے، سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران نے کہا کہ ایرانی قوم کے اتحاد، ایمان اور استقامت سے دشمن کی تمام سازشیں ناکام ہوں گی اور خطے میں امت مسلمہ کی کامیابی کا آغاز ہوگا۔

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران اسلامی انقلاب نے کہا ہے کہ ایرانی قوم تجربے، ایمان اور بڑھتی ہوئی طاقت کے بل بوتے پر اپنی سرزمین کے خلاف دشمن کی ہر سازش کو شکست دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایران میں عراق کی مسلط کردہ جنگ کے دوران قید رہنے والے ایرانی مجاہدین کی رہائی کی سالگرہ کے موقع پر ایک بیان میں سپاہ پاسداران نے ان قیدیوں کو مزاحمت اور امید کی حقیقی علامت قرار دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آٹھ سالہ دفاع مقدس اور جون میں اسرائیلی-امریکی جارحیت کی ناکامی اس حقیقت کا ثبوت ہے کہ ایرانی قوم کا اتحاد اور افواج کی استقامت دشمن کو پسپائی پر مجبور کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسداران کی کارروائی: سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد ٹھکانے تباہ

سپاہ پاسداران نے مزید کہا کہ یہ مزاحمتی جذبہ آج فلسطین میں بھی زندہ ہے اور مغربی ایشیا میں اسرائیل اور امریکہ کی مسلسل شکستیں اس کا ثبوت ہیں۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ ایمان، اتحاد اور استقامت کی طاقت دنیا کی سب سے بڑی جنگی مشینوں اور سامراجی پالیسیوں کو جھکنے پر مجبور کردیتی ہے۔ خطے کی قومیں بالآخر اسرائیلی قبضے اور امریکی مداخلت سے آزاد ہوں گی اور یہ پیش رفت امت مسلمہ کی حتمی کامیابی کا نقطہ آغاز ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button