سپاہ پاسداران کی کارروائی: سیستان و بلوچستان میں دہشت گرد ٹھکانے تباہ

17 اگست, 2025 15:32

شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب نے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے تعاون سے صوبہ سیستان و بلوچستان میں واقع دو دہشت گرد محفوظ ٹھکانوں کا پتہ لگا کر تباہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دو علیحدہ کارروائیوں میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوئے جو خودکش حملے اور تخریب کاری کے منصوبے بنا رہے تھے، جبکہ کارروائیوں کے دوران تقریباً 25 کلوگرام بم اور دیگر دھماکہ خیز مواد بھی قبضے میں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران و عراق کے درمیان مشترکہ سیکورٹی معاہدہ: خطے میں پائیدار امن کی کوشش

سپاہ پاسداران نے بیان میں کہا کہ یہ اقدامات علاقے میں امن و سلامتی قائم رکھنے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی مسلسل نگرانی اور دہشت گردوں کی شناخت نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

8:27 صبح اپریل 18, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔