پختونخوا و بلوچستان: دہشت گردی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس، علامہ احمد اقبال رضوی کا اتحاد پر زور
شیعیت نیوز : پختونخوا اور بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر اے این پی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی۔ اس اہم اجلاس میں ملک کی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی کا سیلاب متاثرین سے اظہار تعزیت، حکومت و مخیر حضرات سے فوری عملی اقدامات کا مطالبہ
علامہ احمد اقبال رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
“دہشت گردی اور بدامنی کا عذاب پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، لیکن پختونخوا اور بلوچستان کے عوام سب سے زیادہ قربانیاں دے رہے ہیں۔ یہ وقت سیاست سے بالاتر ہو کر مشترکہ جدوجہد کا ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ریاستی اداروں پر دباؤ ڈالنا ہوگا کہ وہ عوام کو تحفظ فراہم کریں اور دہشت گردی کے سرپرست عناصر کے خلاف عملی اقدام اٹھائیں۔”
انہوں نے کہا کہ اتحادِ بین المسلمین اور قومی یکجہتی ہی وہ بنیاد ہے جس پر ایک پرامن پاکستان کی عمارت کھڑی کی جا سکتی ہے۔







