دنیا

جموں و کشمیر میں یومِ اربعین، دسیوں ہزار عزاداروں کی شرکت سے جلوس و مجالس کا انعقاد

آغا سید حسن الموسوی الصفوی: یومِ اربعین شہادتِ عظمیٰ کے پیغام کی ترویج اور عشقِ حسینی کی تجدید کا دن ہے

شیعیت نیوز : یومِ اربعین کے موقع پر جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے حسبِ عملِ قدیم وادی کے اطراف و اکناف میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کئی مقامات پر مجالسِ عزا منعقد ہوئیں اور جلوس ہائے عزا برآمد کئے گئے جن میں دسیوں ہزار عزاداروں نے شرکت کی۔

اربعین کے مرکزی جلوس آستانہ شریف بڈگام اور زیلدار محلہ سعیدہ کدل سرینگر سے برآمد کئے گئے۔ عقیدت مندوں سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے مرکزی امام بارہ بڈگام میں یومِ اربعین کی مناسبت سے اسیرانِ کربلا کے کردار و عمل کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ اربعین شہادتِ عُظمیٰ کے فکر و پیغام کی ترویج کے حوالے سے ایک تحریک و تاریخ ساز دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ کربلا کے بعد اسیرانِ کربلا کے ساتھ جو واقعات پیش آئے ان میں اربعین ایک نمایاں دن ہے اور بہت سے اہم واقعات اس دن سے منسوب ہیں، جن میں اسیرانِ کربلا کی زندان سے رہائی، شہر دمشق میں امام سجادؑ کی سرپرستی میں تاریخِ کربلا کی پہلی مجلسِ عزا اور صحابیِ رسولؐ حضرت جابر بن عبداللہ انصاری کا واردِ کربلا ہو کر زیارتِ امام حسینؑ بجا لانا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی سازشیں ایرانی عوام کو ترقی سے نہیں روک سکتیں، آیت اللہ علم الہدٰی

آغا صاحب نے کہا کہ ائمۂ معصومینؑ نے یومِ اربعین کو خصوصی اہمیت دی ہے اور اس دن کو شہدائے کربلا پر گریہ و زاری اور زیارتِ شہداء بجا لانے کی تاکید کر رکھی ہے۔ زیلدار محلہ سعیدہ کدل سرینگر میں حجۃ الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے یومِ اربعین کے تاریخی پس منظر اور تحریکی اہمیت پر مفصل روشنی ڈالی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button