اہم ترین خبریںایراندنیاروس

ایران، روس اور چین کی ویانا میں جوہری پروگرام پر اہم مشاورتی نشست

تینوں ممالک کے مابین مؤقف اور عملی اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنے پر اتفاق

شیعیت نیوز : ایران کے جوہری پروگرام کی تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں ایران، روس اور چین کے اعلیٰ اہلکاروں نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایک اہم مشاورتی نشست منعقد کی۔

اس ملاقات کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان مؤقف اور اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : حماس کا فلسطینی وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل: ہتھیار نہیں ڈالیں گے

روسی خبررساں ذرائع کے مطابق، اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں میں روس کے مستقل نمائندے میخائیل اولیانوف نے جمعرات کے روز ایکس پر اس نشست کی تفصیلات شیئر کیں۔

اولیانوف نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران، چین اور روس کے وفود نے ویانا میں اپنے مستقل مندوبین کی قیادت میں ایک ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ اس نشست کا مقصد ایران کے جوہری معاملے پر مؤقف اور عملی اقدامات کے سلسلے میں باہمی ہم آہنگی پیدا کرنا تھا۔ یہ مشاورت انتہائی مفید رہی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button