پاکستانپاکستان کی اہم خبریں
امام حسینؑ تمام انسانیت کے لیے نمونۂ عمل ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی
قائد ملتِ جعفریہ کا چہلم امام حسینؑ پر پیغام، سامراجی عزائم ناکام بنانے پر زور

شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی نے چہلمِ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام 1447ھ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ محسنِ انسانیت سید الشہداءؑ کی ذات تمام اختلافات اور طبقات کی تقسیم سے بالاتر، تمام انسانوں کے لیے نمونۂ عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : چہلم امام حسینؑ میں عزاداری پر رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں، علامہ عارف واحدی
انہوں نے مزید کہا کہ فرزندِ رسول ﷺ حضرت امام حسینؑ کی فکر انگیز تعلیمات سے رہنمائی حاصل کر کے، اور سیسہ پلائی دیوار بن کر، سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔