پنجاب میں اربعین واک پر پابندی کے باوجود ہزاروں عزادار "مشی” کے لیے نکل پڑے

14 اگست, 2025 14:08

شیعیت نیوز : مسلم لیگ (ن) کی یزیدی حکومت پنجاب کی جانب سے اربعین واک کے خلاف جبری طور پر نافذ کردہ پابندی کے باوجود ہزاروں عاشقانِ امام حسینؑ عزاداری کرتے ہوئے "مشی” کے لیے نکل پڑے۔ عزاداروں کے حسینی عزم نے پنجاب حکومت کی عزاداری مخالف یزیدی پالیسی کو اپنے پاؤں تلے روند ڈالا۔

جھنگ اور چنیوٹ کے مختلف علاقوں سے ہزاروں عزادار چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں نکلے، جو بالآخر اپنے اپنے مرکزی مقامات پر پہنچ کر آپس میں آ ملے اور ایک بڑے قافلے کی صورت اختیار کر لی۔ یاد رہے کہ پنجاب کی یزیدی حکومت نے اس سال اربعین کے موقع پر اربعین واک "مشی” کرنے پر ناجائز پابندی عائد کر رکھی تھی، جبکہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت نتائج کی دھمکی بھی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ہالینڈ میں اسرائیلی سفارتخانے پر خون کا رنگ پھینکنے کی کارروائی

لیکن عزاداروں نے آئین و قانون اور بنیادی انسانی و مذہبی حقوق سے متصادم اس ناجائز پابندی کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے چہلم امام حسینؑ میں شرکت کے لیے اربعین واک "مشی” پر نکل کر ایوانِ اقتدار میں بیٹھے تمام یزیدی فکر کے حامل افراد کو پیغام دیا کہ ہم اپنی جان و مال، عزت و آبرو سب راہِ حسینؑ میں قربان کرنے کو تیار ہیں، لیکن عزاداری سید الشہداء کے حق سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ چاہے اس کے لیے ہمیں دنیا کی کسی بھی بڑی سے بڑی طاقت سے ہی کیوں نہ ٹکرانا پڑے، ہم عزاداری کے خلاف ہونے والی ہر سازش اور ہر طاقت کو اپنا خون بہا کر بھی شکست دینے کے لیے تیار ہیں۔

11:05 شام اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔