ناروے کا اعلان: نتن یاہو ناروے آئے تو گرفتار کیا جائے گا
شیعیت نیوز : غزہ میں عوام کو جبری قحط اور بھوک میں مبتلا کرنے کے نتیجے میں دنیا بھر میں نتن یاہو کے خلاف نفرت اور غم و غصے میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس حوالے سے ناروے کے نائب وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو ناروے کا دورہ کرتے ہیں تو ان کے خلاف عالمی عدالت کا جاری کردہ وارنٹ گرفتاری نافذ العمل ہوگا اور انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : سرگودھا میں کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کے تشدد سے 14 سالہ طالب علم جاں بحق
نائب وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دیا اور کہا کہ ہم اسرائیل کے اقدامات کو غزہ کے شہریوں کے خلاف نسل کشی کے مترادف سمجھتے ہیں۔
ناروے کے اعلیٰ اہلکار نے غزہ میں اسکولوں اور صحافیوں کو نشانہ بنانے پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاص طور پر الجزیرہ کے شہید صحافیوں اور ان کے اہل خانہ پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ناقابلِ قبول اقدام ہے، ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں۔







