چکوال میں مشی واک پر پابندی، بلکسر میں مین روڈ کنٹینرز لگا کر بند
شیعیت نیوز : چکوال میں مشی واک پر پابندی کے سلسلے میں بلکسر کے مقام پر مین چکوال/تلہ گنگ روڈ کو کنٹینرز لگا کر مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہر اور مختلف دیہاتوں سے نکلنے والے زائرین پیدل چلتے ہوئے متبادل راستوں سے بکھاری کی جانب رواں دواں ہیں۔ پابندی کے باوجود عقیدت مند بکھاری ضریح تک مشی واک کے لیے ضلع بھر سے قافلوں کی صورت میں نکل پڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے مولوی کی بچے سے بدفعلی کی ویڈیو وائرل، عوام کا شدید غم و غصہ
زائرین کا کہنا ہے کہ یہ مشی واک سید الشہداءؑ سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہے اور کسی بھی رکاوٹ کے باوجود یہ سفر جاری رہے گا۔







