مشی پر پابندی: قیادت کی خاموشی نے ملت میں مایوسی کی فضا مزید گہری کر دی
شیعیت نیوز : ملک میں جاری سنگین حالات اور مسلسل بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود ملت کی قیادت ایک واضح اور مضبوط مؤقف دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔ عوام کے جذبات میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے، لیکن قیادت کی جانب سے نہ کوئی مربوط حکمتِ عملی سامنے آئی ہے اور نہ ہی عملی مزاحمت کی کوئی منظم کوشش نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب بھر میں اربعین مشی واک پر کریک ڈاؤن — ملتِ تشیع نشانے پر
سیاسی و مذہبی رہنماؤں کی اس غیر معمولی خاموشی نے عوام میں مایوسی کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق جب قیادت اپنے کردار سے غافل ہو جائے تو اس کے اثرات نہ صرف موجودہ حالات بلکہ مستقبل پر بھی گہرے پڑتے ہیں۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ قیادت فوری طور پر متحد ہو کر ایک واضح لائحہ عمل پیش کرے، تاکہ ملت کو درپیش چیلنجز کا مؤثر جواب دیا جا سکے۔ بصورتِ دیگر یہ خاموشی تاریخ میں ایک بڑی ناکامی کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔







