پنجاب بھر میں اربعین مشی واک پر کریک ڈاؤن — ملتِ تشیع نشانے پر
پنجاب بھر میں اربعین مشی واک پر پابندی — حکومت کی کھلی ناصبیت اور ملتِ تشیع کے خلاف سازش بے نقاب

شیعیت نیوز : پہلے اربعینِ حسینی کے بائی روڈ ایرانی سفر پر پابندی، اور اب پاکستان کے اندر پنجاب بھر میں چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر "مشی سید الشہداءؑ” کو روکنے کے لیے کھلا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے۔
ملتان میں ایک ایس ایچ او نے مسجدِ جعفریہ سورج میانی میں جا کر مومنین کو دھمکایا کہ کوئی بھی 20 صفر کو مشی واک کرے گا تو "ہم خود اس کو دیکھ لیں گے”۔
یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں اربعین مشی پر قدغن، علامہ مقصود علی ڈومکی کا شدید ردعمل
تلہ گنگ اور چکوال میں شیعہ اکابرین کو تھانوں اور دفاتر میں بلا کر ان سے زبردستی ویڈیو بیانات دلوائے گئے کہ مشی واک نہیں ہونی چاہیے۔
جوراباد اور دیگر اضلاع میں بھی اسی طرز پر دباؤ ڈالا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ سب کسی اتفاقی کارروائی کا نتیجہ نہیں بلکہ ایک منظم منصوبے کا حصہ ہے — جس کا مقصد ملتِ تشیع کے شعائر کو محدود کرنا اور عزاداری کے راستے بند کرنا ہے۔
مومنین کا کہنا ہے:
"یہ صرف آغاز ہے، یہ پابندی ٹریلر ہے… اگر ہم اب نہ نکلے تو آنے والے دنوں میں مزید بڑے فیصلے ہمارے خلاف ہوں گے۔”