اہم ترین خبریںعراق
80 سال عمر؛ بزرگ خاتون کی محبتِ امام حسینؑ کی روحانی مثال
عمر کے بندھن کو توڑ کر بدرية ام عيدان کا اربعین مارچ

شیعیت نیوز: بدرية ام عيدان، بصرہ کے شہر المدینہ سے تعلق رکھنے والی، 1945 میں پیدا ہونے والی اس عظیم خاتون نے عمر اور گرمی کو پرواہ کیے بغیر اربعین کے موقع پر نجف سے کربلا پیدل مارچ کیا۔
پندرہ دن کا یہ مقدس سفر ان کے ایمان اور حُبِّ امام حسین علیہ السلام کی گہری مثال ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اربعین حسینی میں خواتین کا تاریخی و سماجی کردار
یہی ہے امام حسین علیہ السلام کا عشق، جو بزرگ ہو یا جوان، بچے ہوں یا بوڑھے، سب اسی راہ پر گامزن ہیں۔ یہ پیدل چلنا صرف ایک جسمانی مشق نہیں، بلکہ روحانی قربت اور عقیدت کا ایسا سفر ہے جو دلوں کو جوڑتا ہے اور ہمیں حسینؑ کے پیغام کی یاد دلاتا ہے۔
یہ خاتون اور اس جیسے لاکھوں زائرین، اپنے قدموں کی تھکن کو پس پشت ڈال کر، محبت اور وفا کے جذبے سے کربلا کی طرف بڑھتے ہیں۔ یہی عشقِ حسین ہے جو ہر دور میں زندہ و جاوید رہے گا۔