شیعت نیوز اسپیشل

اربعین حسینی میں خواتین کا تاریخی و سماجی کردار

حضرت زینب سلام اللہ علیہا سے امام حسن عسکری علیہ السلام تک، قیادت اور پیغام رسانی میں خواتین کا کلیدی مقام

شیعیت نیوز : اسلامی تاریخ سماجی میدانوں اور خاص طور پر اربعین حسینی کے موقع پر خواتین کی حیثیت ہمیشہ زیر بحث رہی ہے۔ یہ معاملہ جسمانی موجودگی سے بڑھ کر قیاموں اور دینی و سماجی تحریکوں کے قلب میں خواتین کے اثرانداز کردار کو ظاہر کرتا ہے۔

واقعہ کربلا میں جب امام حسین علیہ السلام کوفہ کی طرف روانہ ہوئے تو بعض لوگ اس سفر میں اہل خانہ کی موجودگی کے مخالف تھے لیکن امام علیہ السلام اس بات سے آگاہ تھے کہ خواتین کی موجودگی کس قدر اہم ہے اور انہوں نے اسے حیاتی سمجھا۔

حضرت زینب سلام اللہ علیہا اور دیگر خواتین کربلا کی شرکت نے عاشورا کے پیغام کو تاریخ اسلام میں زندہ رکھا۔

یہ بھی پڑھیں :

اسی طرح اسلامی تاریخ میں امام حسن عسکری علیہ السلام کا اپنی والدہ کو حج کے لیے بھیجنا اور پھر ان کو اپنے وصی کے طور پر تقرر کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ شیعہ معاشرے کی قیادت اور نمائندگی میں خواتین کو بلند مقام حاصل رہا ہے۔

حکیمہ خاتون، عمہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے اقوال بھی اہل بیت علیہم السلام کے راستے کو جاری رکھنے میں خواتین کے کردار پر تاکید کرتے ہیں۔

اربعین واک کے سلسلے میں اگرچہ مختلف مشکلات اور حالات موجود ہیں مگر خواتین کی شرکت کا فیصلہ خود ان کی شخصیت اور حالات پر منحصر ہے اور کوئی صنفی پابندی ان کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔

اربعین، مرد و زن سب کے لیے یکجہتی، وحدت اور ہم دلی کا دن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button