اربعین مرکزی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے واٹس ایپ نمبر کے ذریعے زائرین کی رجسٹریشن کا آغاز

10 اگست, 2025 18:53

شیعیت نیوز : اربعین مرکزی مذاکراتی کمیٹی نے زائرین کی رجسٹریشن کے لیے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ہے۔

زائرین اب 0317-1188687 پر دن دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک رابطہ کر کے اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ماڑی پور کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کی فائرنگ، شیعہ مومن جمیل حسین طوری شہید

یہ رجسٹریشن صرف بائے روڈ زیارت اربعین کے زائرین کے لیے مخصوص ہے اور رجسٹریشن صرف قافلہ سالار کے ذریعے ہی کروائی جائے گی۔

رجسٹریشن کے لیے درج ذیل دستاویزات کی ضرورت ہوگی:
1۔ کاروان کا نام، سالار کا نام، سالار کا فون نمبر، شہر / علاقہ / صوبہ
2۔ زائرین کی مکمل تفصیلات کی لسٹ (نام، فون نمبر، پاسپورٹ نمبر)
3۔ عراقی ویزہ کی تصاویر
4۔ زائرین کے پاسپورٹ کی تصاویر
5۔ کارنٹ سرٹیفکیٹ کی تصویر یا بس کی بکنگ کی رسید
6۔ ایرانی ڈبل انٹری ویزہ (اگر نہ ہو تو ویزہ درخواست کی تصویر)

زائرین سے درخواست ہے کہ وہ رجسٹریشن کے دوران مذکورہ تمام دستاویزات کی مکمل اور درست معلومات فراہم کریں تاکہ عملہ آسانی سے رجسٹریشن مکمل کر سکے۔

2:07 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔