ماڑی پور کراچی میں کالعدم لشکر جھنگوی کی فائرنگ، شیعہ مومن جمیل حسین طوری شہید

10 اگست, 2025 18:47

شیعیت نیوز : کراچی کے علاقے ماڑی پور میں امام بارگاہ کے قریب گلی میں دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی نے ایک اور شیعہ مومن کو نشانہ بنایا۔

پاڑہ چنار سے تعلق رکھنے والے منی چینجر جمیل حسین طوری پر فائرنگ کی گئی۔ اہل محلہ نے زخمی جمیل کو فوری سول ہسپتال منتقل کیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : مستونگ میں دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شہید جمیل کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کر دی گئی۔

یاد رہے کہ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے شیعہ مومنین کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ لشکر جھنگوی، جو پاکستان میں بے لگام پھر رہی ہے، ماضی میں بھی ریاستی اداروں، فوج، امام بارگاہوں، مساجد اور عام مسلمانوں پر حملے کر چکی ہے، اور مسلمانوں کی تکفیر کو اپنا ہتھیار بنائے ہوئے ہے۔

12:47 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔