پنجاب انتظامیہ کی کھلی دھمکی — ملتان میں اربعین مشی روکنے کا اعلان
شیعیت نیوز : ملتان — پنجاب انتظامیہ شعائرِ حسینی کو دبانے کے لیے کھلی بدمعاشی پر اُتر آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملتان کے ایک SHO نے سورج میانی کے مؤمنین کو مسجدِ جعفریہ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا:
"کوئی بھی شخص ہمیں 20 صفر کو اربعین مشی واک کر کے دکھائے… پھر ہم خود دیکھ لیں گے!”
یہ بھی پڑھیں : زائرین کے بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد اب جھنگ میں چہلم امام حسینؑ کی “مشی واک” پر پابندی
SHO کی یہ دھمکی آمیز گفتگو ملتِ تشیع کے جذبات کو مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ آئینی و مذہبی آزادی پر سیدھی چوٹ ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق مؤمنین نے موقع پر "لبیک یا حسینؑ” کے فلک شگاف نعرے بلند کیے اور عہد کیا کہ مشی واک ہر صورت نکالی جائے گی، چاہے دھمکیاں کتنی ہی کیوں نہ ہوں۔
ملت کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ کوئی انفرادی رویہ نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ ہے، جس کے تحت پہلے اربعین کے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی، پھر جھنگ میں مشی واک روکی گئی، اور اب ملتان میں کھلے عام دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
علماء اور مومنین نے واضح کر دیا:
"یہ راستہ کربلا کا ہے، کوئی طاقت اسے روک نہیں سکتی۔”







