زائرین کے بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد اب جھنگ میں چہلم امام حسینؑ کی "مشی واک” پر پابندی

09 اگست, 2025 12:31

شیعیت نیوز : جھنگ — ملتِ تشیع کے مذہبی شعائر اور حقوق پر ایک اور کاری ضرب لگا دی گئی ہے۔ اربعینِ حسینی کے موقع پر زائرین کے بائی روڈ سفر پر پابندی کے بعد اب پاکستان کے اندر بھی چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ہونے والی "مشی واک” پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ضلع جھنگ کے اہلِ تشیع علماء و تنظیمی عہدیداران کے ساتھ میٹنگ میں حکومتی احکامات پہنچائے اور کہا کہ "مشی واک” منعقد نہ کی جائے۔ اجلاس کے بعد منتظمین اور علماء کرام نے ویڈیو پیغامات کے ذریعے اہلِ تشیع کو مشی نہ کرنے کی ہدایات دیں۔

یہ بھی پڑھیں : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا زائرین اربعین کے مسائل کے مکمل حل تک بذات خود نگرانی کا اعلان

ملتِ تشیع کے حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شعائرِ حسینی کو محدود کیا جا رہا ہے۔ پہلے اربعین کے زمینی سفر پر پابندی لگا کر غریب زائرین کے دل توڑے گئے — جن میں سے کئی نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی، زیورات اور جائیداد بیچ کر سفر کی تیاری کی تھی — اور اب پاکستان میں بھی مشی پر قدغن لگا کر ایک اور ظلم کیا گیا ہے۔

مومنین کا کہنا ہے کہ ملتِ تشیع کبھی بھی اس فیصلے کو نہیں مانے گی۔ پہلے ایک بڑی کاری ضرب لگائی گئی، اب ظلم کی ایک نئی انتہا دیکھنے کو مل رہی ہے۔ حکومت نے مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بولا، پہلے کہا مسئلہ سیکیورٹی کا ہے، اب مشی پر پابندی لگا کر اپنے اصل عزائم ظاہر کر دیے ہیں۔

یہ اقدامات ملت کے نزدیک واضح پیغام ہیں کہ تمام فیصلے ایک ہی سمت میں جا رہے ہیں — پاکستان میں تشیع کے مذہبی شعائر کو دبانے کی منظم کوشش۔

9:56 صبح اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔