اسرائیلی کابینہ نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول کے منصوبے کی منظوری دے دی

08 اگست, 2025 20:11

شیعیت نیوز: وزیر اعظم نتن یاہو کی سربراہی میں صہیونی حکومت نے غزہ شہر پر مکمل کنٹرول کے لیے فوجی کارروائی کی حکمت عملی تیار کر لی، جسے اسرائیلی کابینہ نے بھی منظوری دے دی ہے۔

مغربی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج غزہ شہر کا کنٹرول سنبھالنے کی تیاری کر رہی ہے۔ تل ابیب کا مقصد غزہ میں ایک غیر فوجی حکومت قائم کرنا ہے جہاں نہ حماس کا وجود ہو اور نہ ہی فلسطینی خود مختار ادارے کا کوئی کردار۔

یہ بھی پڑھیں: داعش اور صہیونی حکومت کی اربعین سازش ناکام، 22 دہشت گرد گرفتار

آکسیوس کے صحافی باراک راوید نے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ منصوبے کے مطابق غزہ شہر سے عام شہریوں کے انخلا کے بعد زمینی حملہ شروع کیا جائے گا۔

2:47 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔