کرگل میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی، امام خمینی میموریل ٹرسٹ کی عظیم الشان احتجاجی ریلی
ہزاروں افراد کی شرکت، اسرائیلی جارحیت اور امریکی پالیسیوں کے خلاف شدید نعرے بازی

شیعیت نیوز: صہیونی حکومت کے ہاتھوں ظلم و ستم اور قحط سالی کا شکار غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور نتن یاہو حکومت سے نفرت کے اظہار کے لیے دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کی جانب سے ایک عظیم الشان احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
مزاحمت کے عنوان سے نکالی گئی اس ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز زینبیہ چوک سے ہوا اور اختتام جامع مسجد کرگل پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، حزب اللہ و امل کے وزراء کابینہ اجلاس سے واک آؤٹ
شرکاء نے غزہ میں جاری صہیونی جارحیت اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور فلسطینی مزاحمت کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "فلسطین کی آزادی” اور "اسرائیلی جارحیت مردہ باد” جیسے نعرے درج تھے۔
احتجاج میں مطہری ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انتظام چلنے والے اسکولوں کے طلباء و طالبات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور برطانیہ کو اسلام دشمن قوتیں قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔