اربعین حسینی مارچ کے 7 اہم مطالبات منظور کر لیے گئے

07 اگست, 2025 21:32

شیعیت نیوز : اربعین حسینی کے مقدس سفر کے لیے پاکستانی زائرین کو درپیش مشکلات کے بعد حکومتِ پاکستان اور مذہبی قیادت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں اربعین حسینی مارچ کے اہم مطالبات منظور کر لیے گئے ہیں۔

وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ زائرینِ اربعین کے تمام جائز مطالبات تسلیم کرتے ہوئے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جن نکات پر عملدرآمد کا اعلان کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:

  1. زمینی راستے کی بندش صرف اس سال کے لیے ہوگی، آئندہ برس کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں گے۔

  2. عراقی ویزے کی میعاد 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی جائے گی تاکہ زائرین کو آسانی ہو۔

  3. جو زائرین بارڈر پر موجود ہیں اور طالب علم ہیں، انہیں ایران میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

  4. تمام زائرین کو ایئر لائنز کے ذریعے انتہائی رعایتی ٹکٹس فراہم کیے جائیں گے تاکہ فضائی سفر ممکن ہو سکے۔

  5. جن زائرین کے پاس عراقی ویزہ موجود ہے اور وہ زمینی راستے سے جانا چاہتے تھے، ان کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔

  6. یہ فلائٹ آپریشن اربعین سے قبل شروع کیا جائے گا، اور کوشش کی جائے گی کہ ماہِ صفر میں تمام زائرین کو مقدس مقامات پر پہنچا دیا جائے۔

  7. زائرین کے مسائل کے حل کے لیے ایک اعلیٰ سطحی حکومتی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جس میں مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے نمائندے شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت وعدے پورے کرے، ملتِ تشیع کو دوبارہ احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

وزیر مملکت طلال چوہدری نے واضح کیا کہ حکومت زائرین کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

12:49 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔