اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

حکومت وعدے پورے کرے، ملتِ تشیع کو دوبارہ احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

مجلس وحدت مسلمین کا دو دن میں عمل درآمد کا مطالبہ، بصورت دیگر احتجاج کا عندیہ

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ:

"ہمیں امید ہے کہ حکومت اگلے دو دن کے اندر اندر اپنے وعدوں پر عمل درآمد کروائے گی، اور دوبارہ ملتِ تشیع پاکستان کو احتجاج پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔”

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفرِ اربعین اور زائرین کے مسائل صرف ایک فرقے کا مسئلہ نہیں بلکہ قومی و ملی سطح کا معاملہ ہے، جس پر فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ:

"ہم نے حکومت کے ساتھ مذاکرات میں جو نکات طے کیے ہیں، ان پر مکمل عمل درآمد ہماری قوم کا بنیادی حق ہے۔”

یہ بھی پڑھیں : سفرِ اربعین ہمارا دینی و ملی حق ہے، انشااللہ ضرور نکلیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

علامہ احمد اقبال رضوی نے مزید کہا کہ ملتِ تشیع پاکستان پر بار بار امتحانات مسلط کرنا کسی طور مناسب نہیں، اور اگر حکومت نے اپنے وعدے پورے نہ کیے تو پوری قوم آئینی و جمہوری دائرے میں رہتے ہوئے سخت احتجاج کا راستہ اختیار کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button