حکومت سے مذاکرات کامیاب، اربعین مارچ ختم کرنے کا اعلان، علامہ احمد اقبال رضوی

07 اگست, 2025 21:29

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے اہم خطاب میں اعلان کیا ہے کہ:

"گورنر سندھ اور ایم کیو ایم کی قیادت نے زائرین کے مسئلے کو اپنا سمجھا، جس پر ہم اُن کے شکر گزار ہیں۔”

انہوں نے بتایا کہ آج مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کے مشترکہ وفد نے حکومتی نمائندوں سے ملاقات کی، جس کے دوران زائرین کے مسائل اور مطالبات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

علامہ احمد اقبال رضوی نے واضح کیا کہ:

"ہمارے تمام مطالبات کو وفاقی حکومت نے تسلیم کر لیا ہے، جن میں خصوصی فلائٹس، کم کرایہ، اور کوئٹہ میں بیٹھے زائرین کے لیے بھی ریائتی پروازوں کا مطالبہ شامل تھا۔”

یہ بھی پڑھیں : حکومت وعدے پورے کرے، ملتِ تشیع کو دوبارہ احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے، علامہ احمد اقبال رضوی

انہوں نے اعلان کیا کہ:

"کراچی اور رِمدان میں جاری اربعین حسینی مارچ کو ختم کیا جا رہا ہے، کیونکہ ہمارے مذاکرات کامیاب ہو چکے ہیں۔”

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم اور شیعہ علماء کونسل حکومت کے وعدوں پر عمل درآمد کی مکمل نگرانی کریں گے، اور ان مطالبات کی مانیٹرنگ ایک کمیٹی کے ذریعے کی جا رہی ہے۔

علامہ رضوی نے مزید کہا:

"گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ان مطالبات پر عمل درآمد کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور انشاء اللہ اربعین سے پہلے تمام زائرین زیارتِ مقدسہ کے لیے عراق روانہ ہوں گے۔”

انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت نے جو عندیہ دیا ہے، اس پر عمل کرتے ہوئے فوری فلائٹ آپریشنز کا آغاز کیا جائے گا، تاکہ ہزاروں زائرین بروقت نجف و کربلا پہنچ سکیں۔

8:03 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔