نوحے حسینؑ کے، فیس لاکھوں کی، اور زبان زائرین کے لیے بند؟

07 اگست, 2025 13:58

شیعیت نیوز : آج جب ہزاروں غریب مومنین، اربعینِ حسینی کے زمینی سفر سے مایوس ہو کر آنکھوں میں آنسو لیے بیٹھے ہیں،

جب کوئی اپنے جانور بیچ کر،

کوئی زیورات بیچ کر،

کوئی پلاٹ بیچ کر…

کوئی کمیٹیاں ڈال کر…

اس امید پر پیسہ جوڑتا رہا کہ نجف سے کربلا تک کا سفر طے کرے گا…

آج وہ سب پریشان، بے بس، اور دل گرفتہ ہیں۔

اور ایسے وقت میں ایک سوال پوری قوم کے سینے پر بوجھ بن کر بیٹھا ہے:

❗ کہاں ہیں وہ نوحہ خواں

جو آنے سے پہلے اپنی فیس کی ڈیمانڈ لسٹ بھیجتے ہیں؟

جو چند نوحے پڑھنے کے لاکھوں روپے لیتے ہیں؟

جو نوحہ پڑھ کر اپنی گاڑیوں میں سوار ہو کر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتے،

اور جن کے ناز اٹھانے کے لیے قوم قرض تک لیتی ہے؟

یہ بھی پڑھیں : سفرِ اربعین ہمارا دینی و ملی حق ہے، انشااللہ ضرور نکلیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

وہ مخلص زائرین، وہی غریب مومنین —

جنہوں نے ان نوحہ خوانوں کو پہچان دی، مقام دیا، محبت دی —

آج جب ان کی زبان سے ایک افسوس کا جملہ بھی نہیں نکلتا
تو سینہ جلتا ہے، آنکھیں بھیگتی ہیں۔

❌ نہ ان کے صفحات پر فلسطین کا ذکر
❌ نہ پاراچنار کے مظلوموں کی کوئی حمایت
❌ نہ لبنان و ایران کے شہداء کا تذکرہ
❌ نہ یمن، شام، غزہ کی مزاحمت کی کوئی بازگشت
❌ اور اب… اربعین زائرین کی محرومی پر بھی ایک لفظ نہیں!

کیا حسینیت اتنی "نیوٹرل” ہو گئی ہے؟

کیا ایسا نیوٹرل ہونا اچھا ہے کہ مظلوم کے حق میں ایک لفظ بھی نا کہہ سکے؟

کیا اہلِ بیتؑ نے ہمیں یہی درس دیا کہ تم بس نوحے پڑھو، اور باقی سب پر خاموش رہو؟

کیا یہ وہی درسِ کربلا ہے؟

🧾 تمہیں فلسطین، لبنان، یمن، ایران کے لیے بولنے میں شاید یورپ کی ویزہ پالیسی کا ڈر ہے…

کہیں تمہارے ٹورز بند نہ ہو جائیں، کہیں یورپ کے دروازے نہ بند ہو جائیں…

ٹھیک ہے!

مت بولو وہاں کے لیے —

لیکن یہاں…

یہاں تو تمہاری مونیٹائزیشن کو کوئی خطرہ نہیں۔

یہاں تو تمہارے سوشل میڈیا پیجز پر کوئی وائولیشن نہیں آئے گی،

یہاں تو صرف تمہارے ضمیر کو ہلا کر مومنین کہہ رہے ہیں:

"ہماری بات ہی کر دو!

ہماری محرومی پر افسوس ہی کر دو!”

کیا اتنی بھی جرأت باقی نہیں رہی کہ ایک جملہ، ایک پوسٹ، ایک ویڈیو زائرین کے حق میں آ جائے؟


📢 آخر میں بس ایک سوال:

اے حسینؑ کے نوحہ خوانوں!
جو خود کو امام حسینؑ کا خادم کہتے ہو،

بتاؤ…

حسینیت کا یہ سبق تم نے کہاں سے سیکھا؟

ایک پوسٹ کے قابل بھی نا سمجھا ان زائرین کو؟

4:33 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔