سفرِ اربعین ہمارا دینی و ملی حق ہے، انشااللہ ضرور نکلیں گے، علامہ احمد اقبال رضوی

07 اگست, 2025 13:48

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اعلان کیا ہے کہ سفرِ اربعین کا معاملہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ قومی و ملی مسئلہ ہے، اور اس حوالے سے حکومت سے چند ہی دیر میں مزاکرات ہونے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ:

"ہم نے شیعہ علما کونسل کو بھی حکومت سے مزاکرات کے لیے مدعو کیا ہے، تاکہ اس اہم مسئلے پر ایک مشترکہ اور مؤثر مؤقف پیش کیا جا سکے۔”

یہ بھی پڑھیں : اربعین پر حکومت کرایہ 220 ڈالر تک لانے کا عملی اقدام کرے، رکنِ قومی اسمبلی محترمہ شگفتہ جمانی

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے تمام مومنین، بالخصوص اُن افراد سے جن کے ویزا لگ چکے ہیں اور وہ کل روانہ نہیں ہو سکے تھے، پر زور دیا کہ:

"وہ آج جلد از جلد خراسان پہنچیں، تاکہ سفرِ اربعین کے لیے بروقت روانگی کو ممکن بنایا جا سکے۔”

انہوں نے پُراعتماد انداز میں کہا:

"انشااللہ ہم ضرور سفرِ اربعین کے لیے نکلیں گے، یہ ہمارا دینی اور ملی حق ہے، اور ہم اس کے لیے پرعزم ہیں۔”

12:49 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔