عظیم الشان قافلہ کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے کے لیے تیار ہے، ناصر عباس شیرازی

06 اگست, 2025 10:35

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے رہنما ناصر عباس شیرازی کے اعلان کے مطابق، زائرین کا ایک عظیم الشان قافلہ کراچی سے ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہونے کے لیے تیار ہے۔ اس قافلے کا مقصد اربعین کے موقع پر زائرین کے مذہبی حقوق کے تحفظ کے لیے پُرامن احتجاج کرنا ہے۔

حق دو تحریک، بلوچستان نیشنل پارٹی، اور جماعت اسلامی نے زائرین کے قافلے کے استقبال کا اعلان کیا ہے۔ بلوچ رہنماؤں نے واضح کیا کہ حب سمیت بلوچستان کے دیگر مقامات پر زائرین کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا۔ انہوں نے حکومتی دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مارچ زائرین کے حقوق کے لیے ایک تاریخی اقدام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ریمدان مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، علماءو اکابرین کا خطاب

ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ ہم اربعین سے روکنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔ تمام زائرین سے اپیل ہے کہ وہ قافلوں کے ہمراہ کراچی پہنچیں اور اس پُرامن مارچ میں شریک ہوں۔ مذہبی اور انسانی حقوق پر کسی قسم کی پابندی قبول نہیں کی جائے گی۔

یہ قافلہ گوادر سے ہوتا ہوا ریمدان بارڈر تک جائے گا، جہاں زائرین اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لیے پرعزم ہیں۔ بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر رہنماؤں نے اس موقع پر یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ زائرین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

4:40 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔