زیارت ہمارا ایمان ہے، ریمدان بارڈر کی جانب مارچ ہو گا، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ زیارتِ امام حسین علیہ السلام عین عبادت ہے اور ہم اپنے اس عقیدتی فریضے سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
انہوں نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ ہمارا احتجاج کسی سیاسی مفاد کے تحت نہیں بلکہ خالصتاً مذہبی اور آئینی حق کے تحفظ کے لیے ہے۔ زیارت پر عائد کی گئی ہر قسم کی رکاوٹ اور پابندی کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ کل زائرینِ امام حسین علیہ السلام کے ہمراہ ہم ریمدان بارڈر کی جانب روانہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ریاست یا متعلقہ ادارے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہیں تو ہم ہر تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی سے ریمدان تک زائرین مارچ کی تیاریاں مکمل، قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے
انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ زیارت ہمارا ایمان ہے، اور اس راہ میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ ہم زائرین کے حقوق کے تحفظ کے لیے آئینی اور پرامن طریقے سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔







