کراچی سے ریمدان تک زائرین مارچ کی تیاریاں مکمل، قیادت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے

06 اگست, 2025 09:28

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین نے کراچی سے ریمدان بارڈر تک زائرین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ یہ مارچ شاہراہِ پاکستان سے شروع ہوگا، جس میں کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے زائرین شریک ہوں گے۔

زائرین کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور مارچ کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کریں گے۔ مارچ میں مختلف شیعہ تنظیموں کے رہنماؤں اور عمائدین کی بھی شرکت متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایئر ایران کی پہلی پرواز 7 اگست کو کوئٹہ پہنچے گی، ویزہ اجراء تیار

یہ مارچ زائرین کے حقوق کے تحفظ اور اربعین کے موقع پر زیارت کے لیے روانگی کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے اربعین سے روکنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کو اپنے آئینی و مذہبی حقوق کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کا مکمل حق حاصل ہے۔

12:47 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔