اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم رہنما مولانا ذوالفقار اسدی کی قائد شہید کے دیرینہ ساتھی ،بزرگ عالم دین مولانا دلاور حسین سے ملاقات

علامہ راجہ ناصر عباس کے اقدامات کی حمایت، مجلس وحدت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان

شیعیت نیوز : صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین شمالی پنجاب جناب مولانا ذوالفقار اسدی صاحب نے قائد شہید کے دیرینہ ساتھی بزرگ عالم دین جناب حجت الاسلام والمسلمین مولانا دلاور حسین صاحب قبلہ سے موضع جھاویاں میں ملاقات کی۔

اس موقع پر مولانا ذوالفقار اسدی صاحب نے مولانا دلاور حسین صاحب کی خیریت دریافت کی اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیمی فعالیت، خدمات اور زائرین کے لیے جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی جانب سے کیے گئے اقدامات کی تفصیل پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں : قائد شہید عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، سیدہ معصومہ نقوی

مولانا دلاور حسین صاحب نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا فرمائی اور ان کے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے آئندہ بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون اور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس ملاقات میں برادر شعیب رضا، تحصیل صدر مجلس وحدت مسلمین تحصیل بھلوال ضلع سرگودھا بھی مولانا ذوالفقار اسدی صاحب کے ہمراہ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button