قائد شہید عارف حسین الحسینی اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے، سیدہ معصومہ نقوی
شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا کہ شہید عارف حسین الحسینی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، لیکن ان کے اصول و نظریات سے خلوص اور اتحاد بین المسلمین ان کی شخصیت کے اہم اور نمایاں پہلو تھے، جن کی وجہ سے وہ بہت کم وقت میں نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر ایک بہترین رہنما کے طور پر متعارف ہوئے۔ 5 اگست تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جس دن علامہ عارف حسین الحسینی کو شہید کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پہلوان گوٹھ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ افسوسناک، قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے: علامہ صادق جعفری
ان کا کہنا تھا کہ فرزندِ امام خمینیؒ نے مظلوموں کے لیے آواز بلند کی اور اتحاد و وحدت کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں۔ ہم آج بھی اسی فکر سے الہام لیتے ہوئے تمام تر مشکلات و مصائب کے باوجود جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ شہید کے پیروکاروں کو چاہیے کہ وہ شہید قائد کی شخصیت کا روشن فکری کے ساتھ مطالعہ کریں اور ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان میں محروم و مظلوم طبقات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کریں۔







