پہلوان گوٹھ میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ افسوسناک، قاتلوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے: علامہ صادق جعفری

05 اگست, 2025 15:48

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین کراچی کے صدر مولانا صادق جعفری نے پہلوان گوٹھ میں دو شیعہ مسلمانوں کو شہید اور تین کو زخمی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اسپتال کے باہر میڈیا کو دیے گئے اپنے مذمتی بیان میں مولانا صادق جعفری نے کہا کہ فائرنگ کے واقعے میں معروف شیعہ عالمِ دین مولانا رجب علی بنگش کے صاحبزادے کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں اضافہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قائد شہید کی برسی پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ولولہ انگیز پیغام

مولانا صادق جعفری نے کہا کہ کراچی میں تکفیری دہشتگردوں کا نیٹ ورک دوبارہ فعال ہو رہا ہے، جو کہ انتہائی خطرناک رجحان ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہر میں امن قائم رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت، جبکہ زخمیوں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور اُن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

10:17 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔