قائد شہید کی برسی پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا ولولہ انگیز پیغام

05 اگست, 2025 15:42

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے 5 اگست 1988ء قائد شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37 ویں برسی کی مناسبت سے تمام فرزندانِ اسلام و ولایت کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ سید عارف حسین الحسینی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی اور علمبردار تھے۔ آپ بابصیرت، شجاع، جذبۂ شہادت سے سرشار مجاہد اور حقیقی وارثِ کربلا تھے۔ حقیقی معنوں میں فرزندِ کربلا تھے، شہید قائد نے ہمیشہ اجتماعی زندگی کو اپنی ذاتی زندگی پر ترجیح دی، قوم و ملت کے سچے دردمند ہونے کے ناطے قومی مفادات اور سربلندی کی راہ پر گامزن رہے، دینِ ناب کی ترویج اور عوامی حقوق کے لیے مسلسل کوشاں رہے، آپ نے ملتِ پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑا، قوم کے وارث و نگہبان آپ کی محبت ہمارے دلوں کا سرمایہ اور روحوں کی پاکیزگی کا سامان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کا زائرین کے لانگ مارچ کی حمایت اوربھرپور استقبال کا اعلان

انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی نے ملک کے چپے چپے کے دورے کیے اور کونے کونے میں "لبیک یا حسینؑ” کی صدائیں گونج اٹھیں۔ اس وقت کی طاغوتی و استعماری قوتیں بھی آپ کے فکری عزائم سے خائف تھیں۔ شہید قائد بصیرت و شجاعت کا اعلیٰ ترین نمونہ تھے، آپ کا ساڑھے چار سالہ دورِ قیادت ملت کے لیے قیمتی سرمایہ ہے۔ جس نے پاکستان کے مظلوم عوام کی قیادت کی اور اسی راستے میں جامِ شہادت نوش کیا، لیکن ایک انچ بھی پیچھے نہ ہٹے۔

8:40 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔