ایرانی پارلیمانی اسپیکر نے اسرائیلی رہنما کو غزہ میں بچوں کی بھوک جھوٹ قرار دینے پر بے نقاب کر دیا

31 جولائی, 2025 19:02

شیعیت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اسرائیلی پارلیمنٹ کنسٹ کے سربراہ کی جانب سے غزہ میں بچوں کی بھوک کو فیک نیوز قرار دینے پر مستند شواہد پیش کرکے صہیونی رہنما کو رسوا کر دیا۔

قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کے مجرم صدر کا دعویٰ ہے کہ غزہ میں بچوں کی بھوک صرف جھوٹی خبریں ہیں۔ تمہیں شرم آنی چاہیے! دنیا تمہارے ہاتھوں تاریخ کی سب سے بڑی نسل کشی دیکھ رہی ہے۔ کیا اقوام متحدہ، یونیسف اور امدادی ادارے سب جھوٹ بول رہے ہیں، اور صرف تم سچ کہہ رہے ہو؟ تم انسانیت کے لیے باعث ننگ ہو!

یہ بھی پڑھیں : دنیا کی کوئی طاقت ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتی،ایرانی صدر

محمد باقر قالیباف نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے اقوام متحدہ اور اس سے وابستہ اداروں کی چار معتبر اور حالیہ رپورٹوں کا حوالہ دیا، جن میں واضح طور پر اسرائیلی مظالم، بچوں کی بھوک، پانی کی قلت اور قحط کی حقیقت بیان کی گئی ہے۔

11:32 شام اپریل 14, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔