اہم ترین خبریںایران

دنیا کی کوئی طاقت ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتی،ایرانی صدر

12 روزہ جنگ میں صہیونی دفاعی نظام کی ناکامی ایرانی استقامت کا ثبوت ہے، تعلیم و تربیت کو مستقبل کی بنیاد بنانا ہوگا

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوری ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی کوئی طاقت ایرانی قوم کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور نہیں کرسکتی کیونکہ عوام نے ہمیشہ باہمی اتحاد، دلیری اور استقامت سے دشمنوں کا مقابلہ کیا ہے۔

انہوں نے 12 روزہ جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طیارہ بردار جنگی جہازوں اور دیگر ممالک کی جانب سے تکنیکی مداخلت کے باوجود ایرانی میزائل صہیونی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ دشمن آئرن ڈوم جیسے جدید ترین نظام سے لیس ہونے کے باوجود ناکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں : مذمت کافی نہیں، غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں: ڈاکٹر صابر ابو مریم

صدر پزشکیان نے ایرانی عوام کے جذبۂ مزاحمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بیرونی میڈیا اور نام نہاد تجزیہ کاروں کی منفی مہم کے باوجود عوام نے ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا، جبکہ اندرونی اور بیرونی خودفروختہ افراد رجز خوانی میں مصروف تھے۔

صدر نے تعلیم و تربیت کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کا مستقبل ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے اور ہمیں ایسے تعلیمی و تربیتی نظام کی ضرورت ہے جو علم، ہنر اور دینی بصیرت کے ساتھ روشن مستقبل کی طرف رہنمائی کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button