اہم ترین خبریںپاکستانپاکستان کی اہم خبریں
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کا برگے نالہ اور ڑگیول کا دورہ، سیلاب متاثرین کے لیے تعاون کا اعلان
وزیرِ اعظم کو فنڈز کے اجرا کے لیے خط لکھ دیا گیا، متاثرین کی فوری بحالی ضروری ہے: شیخ احمد علی نوری

شیعیت نیوز : ممبر گلگت بلتستان کونسل و صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین شیخ احمد علی نوری اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ فدا ذیشان نے ایم ڈبلیو ایم وفد کے ہمراہ برگے نالہ اور ڑگیول میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب متاثرین کی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین پر پابندی حکومتی نااہلی، غیر آئینی اقدام ہے: مجلس وحدت مسلمین
ممبر جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری نے کہا کہ ممبران کونسل کی جانب سے سیلاب متاثرین کی فوری بحالی کے لیے گلگت بلتستان کونسل کنسولیڈیٹڈ اکاؤنٹ سے فوری فنڈز جاری کرنے کے لیے وزیرِ اعظم پاکستان کو خط لکھا گیا ہے۔ امید ہے کہ جلد اس پر عمل درآمد ہوگا تاکہ متاثرینِ سیلاب کی فوری بحالی ممکن ہو سکے۔
ایم ڈبلیو ایم وفد میں شیخ جان حیدری، شیخ کاظم، آغا ہادی اور دیگر رہنما بھی ہمراہ تھے۔