اگر حملہ کیا گیا تو فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
شیعیت نیوز: ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے قانونی و بین الاقوامی امور نے ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کے لیے تہران کے موقف کو واضح کرتے ہوئے چند بنیادی شرائط پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران، امریکہ پر کسی قسم کا اعتماد نہیں رکھتا۔ مذاکرات اسی صورت ممکن ہیں جب امریکہ ایران کا اعتماد بحال کرے؛ مذاکرات کو کسی خفیہ یا خطرناک ایجنڈے کا ذریعہ نہ بنایا جائے؛ این پی ٹی کے تحت ایران کے حقوق، بالخصوص یورینیم کی افزودگی کے حق کا احترام کیا جائے اور ایران پر عائد تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کی جائیں۔
انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ ایران ہر ممکن خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور اگر کسی بھی جانب سے حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور اور فوری جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آیتالله نوری همدانی کا پاپ لئون چہار دہم کے نام خط: صہیونی مظالم کی مذمت
خیال رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان عمان کی ثالثی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا، جن کے پانچ دور ہو چکے تھے، تاہم 13 جون کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر اچانک حملے کے بعد یہ عمل تعطل کا شکار ہوگیا۔







