مصری سیاستدان حمدین صباحی کا ایران کو خراجِ تحسین: اسرائیل کو پاش پاش کر دیا

20 جولائی, 2025 13:50

شیعیت نیوز: ممتاز مصری سیاستدان حمدین صباحی نے ایک ویڈیو پیغام میں اسلامی جمہوریہ ایران کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ "سلام ہو ایران کے رہبر پر، اس کے عوام پر، اس کی افواج اور اس ایران پر جس نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں تاریخی کردار ادا کیا اور دشمن کو پہاڑ کی مانند استقامت کے ساتھ پاش پاش کردیا۔”

انہوں نے زور دیا کہ ایران نے صرف ایک ملک ہی نہیں بلکہ ایک مزاحمتی نظریہ کے طور پر یہ سبق دیا ہے کہ محاصرے میں بھی ترقی ممکن ہے، اور تباہ کن ہتھیاروں کے سائے تلے بھی وقار اور خودداری سے جیا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی انٹیلی جنس کی اسرائیل میں پیش رفت، شاباک اور موساد شدید اضطراب میں مبتلا

حمدین صباحی کے اس بیان کو عالم عرب میں ایران کی مزاحمتی پالیسیوں اور خودداری کی کھلی تائید تصور کیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ ایران اب اسرائیلی تسلط اور امریکی دباؤ کے خلاف کھڑے ہونے کا ایک عالمی استعارہ بنتا جا رہا ہے۔

9:57 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔