ایران اور آذربائیجان کے تعلقات بہترین سطح پر ہیں، صدر آذربائجان

20 جولائی, 2025 13:36

شیعیت نیوز : جمہوری آذربائیجان کے صدر الہام علی‌اف نے ایران اور آذربائیجان کے باہمی تعلقات کو بہترین اور مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تہران اور باکو کے درمیان خوشگوار سیاسی و اقتصادی روابط قائم ہیں، اور مستقبل میں ان میں مزید وسعت آئے گی۔

آذربائیجان کے شہر خانکندی میں مختلف ممالک کے صحافیوں سے ملاقات کے دوران مہر نیوز کے نمائندے کے سوال کے جواب میں صدر علی‌اف نے کہا کہ حال ہی میں ہم نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میزبانی کی، جو ایک مثبت اور خوش آئند قدم تھا۔

یہ بھی پڑھیں : 40 ہزار زائرین لاپتہ نہیں، وزیر مذہبی امور نے بیان کی وضاحت کر دی

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے روابط نہایت عمدہ سطح پر ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ان میں تسلسل رہے۔

صدر علی‌اف نے مزید بتایا کہ ایران اور آذربائیجان کو جوڑنے والا ارس کوریڈور تکمیل کے مراحل میں ہے۔ ہماری طرف سے اس کوریڈور کا بیشتر حصہ مکمل ہو چکا ہے، اور اب ہم ایرانی فریق سے وابستہ حصے کی تکمیل کا انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ آق‌بند، کلالہ اور جلفا کے درمیان واقع آذربائیجانی حصے کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے اور غالب امکان ہے کہ یہ کوریڈور رواں سال کے اختتام تک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

آخر میں صدر علی‌اف نے ایرانی صدر اور عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیتے ہوئے کہا: ’’برائے مہربانی میرا سلام صدر مسعود پزشکیان اور ہمارے ایرانی بھائیوں تک ضرور پہنچائیں۔‘‘

4:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔