اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے اور ہم تیار ہیں، ایرانی وزیر خارجہ

20 جولائی, 2025 00:41

شیعیت نیوز : ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے شانگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر چین کے سی جی ٹی این سے گفتگو میں ایران کے خلاف اسرائیل و امریکہ کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تنازعہ نہيں ہے۔

ایک جارحانہ اقدام ہے اور اسرائیل کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بلاسبب جارحیت تھی لیکن ہمارے پاس اپنے دفاع کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا اور اس لئے ہم نے اپنے ملک کا دفاع کیا۔

سید عباس عراقچی نے کہا کہ ہم نے بہادری سے ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دشمن کو جارحیت روکنے پر مجبور کرنے اور بلا شرط جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں : کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو کو چار گولیاں لگیں، ہسپتال منتقل کردئیے گئے

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا کہ البتہ یہ جنگ بندی ٹوٹ سکتی ہے۔

اس کی وجہ واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی کسی بھی جنگ بندی پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔

کیونکہ اس کا ماضی بہت برا ہے اس لئے ہم پوری طرح ہوشیار ہيں اور کسی بھی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہيں۔

4:09 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔