کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی پی او ہنگو کو چار گولیاں لگیں، ہسپتال منتقل کردئیے گئے
شیعیت نیوز : ہنگو میں شناوڑی زرگری میں لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈی پی او زخمی ہوگئے جبکہ پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ڈی پی او محمد خالد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا۔
ڈی پی او محمد خالد کو پیٹ میں چارگولیاں لگی ہیں، انہیں مزید علاج کے لیے پشاور منتقل کیا جائے گا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ بھی پڑھیں : شام میں جنگ بندی کے باوجود صیہونی حملے جاری
مقامی پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ علاقے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایس ایچ او تھانا دوآبہ نبی خان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ ڈی پی او ہنگو دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کر رہے تھے۔







